پوری قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری 

پوری قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پر فخر ہے۔ یومِ شہدا پولیس کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں بھی پولیس کا کردار تاریخی  اور قربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس وبا کی روکتھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پولیس اپنی ذمیداریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے اور میں پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -