شہداء پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی: محمد اقبال 

شہداء پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی: محمد اقبال 

  

 نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں شہدائے پولیس کی بیش بہا قربانیوں کے اعتراف میں امن واک کا اہتمام۔ پولیس افسران سمیت انجمن تاجران،ٹائیگر فورس،تنظیم خدمت خلق اورعوام کی کثیر تعداد میں شرکت شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے شہدائے پولیس کو زبردست خراج تحسین خیبر پختونخوا پولیس کی دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑتے ہوئے ملکی استحکام اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے لازوال قربانیاں ملکی تاریخ کا اہم باب ہیشہدائے خیبر پختونخوا پولیس نے سماج دشمن عناصر اور جرائم و دہشتگردی کے خلاف جہاد کرتے ہوئے بلا خوف و خطر ملکی دفاع اور وطن عزیز کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔شہدا کی قربانیوں کی بدولت  امن و امان کا قیام ممکن ہواامن واک کے اختتام پر عوام  نے شہدائے پولیس کی بیش بہا اور لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان شہیدوں کو زبردست الفاظ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہار عقیدت پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -