عبدالکریم خان کا اکنامک زون کے قیام کے سلسلے میں دورہ تخت بھائی

عبدالکریم خان کا اکنامک زون کے قیام کے سلسلے میں دورہ تخت بھائی

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان کا اکنامک زون کے قیام کے سلسلے میں دورہ تخت بھائی۔اس موقع پر خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوجاوید اقبال خٹک، لینڈ آفسیر بشیر خان، ایڈمن آفیسر سمیع اللہ اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔جس میں علا قے کے صنعتکاروں اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ سمال انڈسٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن اور انجمن لوہاران تحصیل تخت بھائی کے زیر اہتمام الخیر فلو ر ملز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کے تحت تخت بھائی میں تقریبا 400ایکڑ کے قریب اراضی پر اکنامک زون تجویز کیا گیا ہے۔جس کے لئے دس دن کے اندر جگہ کا انتخاب کیا جائیگا۔ جس کی بدو لت علا قے میں صنعتی ترقی کو خاطر خواہ فروغ ملے گااور علا قے میں روزگار کے بہترین مواقع میسر ہونگے جو وزیر آعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا ویژن ہے اور اس خواب کو پائے تکمیل تک پہنچائینگے جس سے علا قے میں ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں کھلے گی۔تقریب سے سمال انڈسٹری اینڈ مینوفکچرنگ ایسوسی تحصیل تخت بھائی کے صدر الحاج دوست محمد درویش، جنرل سیکرٹری محمد علی کاشف،انجمن لوہاران کے صد ر حاجی رحمان اللہ اور انعام اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انڈسٹریلسٹ انجینئر حاجی فرہاد علی، حاجی لیاقت علی، حاجی طارق خان، حاجی سمیع الرحمان، حاجی عبدا  لظاہر،تنویر احمد اور دیگر موجود تھے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدا لکریم خان نے اکنامک زون کی آراضی کے لئے مختلف جگہوں کا دورہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -