شانگلہ میں 4اگست یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا گیا

     شانگلہ میں 4اگست یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام اور شایان شان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں 4 اگست یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا گیا،اس سلسلے میں پولیس تھانوں اور پولیس لائن مساجد میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،پولیس لائن شانگلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشانگلہ رحیم شاہ خان،ڈپٹی کمشنرشانگلہ حمیدالرحمان نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کے ہمراہ یاد گار شہداء پر سلامی دی اور یاد گار شہداء پر پھولوں کے گلدستے بھی رکھ دیئے، شہداء پولیس کی درجات بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں، مسجد پولیس لائن میں قران خوانی کے بعدملک کی سلامتی اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون، ڈی ایس پی الپوری محمدفاضل خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرجھانزیب خان، ایس ایچ او الپوری محمد عارف، ضلعے بھرکے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، لائن آفیسر شمشیرعلی،عبدلواحد، عمرر حمان ترجمان شانگلہ پولیس، پے آفیسر فخر عالم اور دیگر پولیس آفسران اور جوانان موجود تھے۔صوبائی حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز کے تحت پروگرام کو انتہائی سادگی سے منایا گیا، اس بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شا نگلہ رحیم شاہ خان اور دیگر آفسران نے شہید وں کے قبر پر سلامی دی اور پھولوں کے چادر چڑھائے اور اسی طرح میاں جان شہید کی قبر پر بھی سلامی دی اور پھولوں کے گلدستے رکھ دیئے بعدہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ خان ورثاء شہداء سے بھی ملیں اور شہدائے پولیس کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کی یاد رہے کہ شہدائے پولیس کے خاندانوں کو شانگلہ پولیس کی جانب سے تحائف اور راشن پیکج ان کے گھروں تک پہنچایا گیا ہے، شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ خان نے کہا کہ آج ملک میں امن کی جو فضاء قائم ہے اس کے پیچھے شہدائے پولیس کی لازاوال قربانیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شانگلہ پولیس کے 30شہداء نے دہشت گردوں، سماج دشمن عناصر اور معاشرے کے دیگر ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں ہیں۔ ان کی لازاوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداء ڈے کے موقع پر ملک و قوم اور شہدائے پولیس کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرشانگلہ حمیدالرحمان اور ایس پی انوسٹی گیشن مزمل شاہ جدون نے کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں اور قرآن مجید میں بھی شہیدوں کا ذکر ہیں۔ہم اپنے شہدا پر فخرکرتے ہیں اور انکی لازوال اور تاریخی قربانیوں کیوجہ سے آج یہ خطہ امن کا گہوارا بن چکا ہے اپنا آج ہمارے پُرامن اور بہتر کل کیلئے قربان کرنے والے شہید ہمارے قومی ہیروز ہیں قیام امن میں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شہادتیں نوش کی تاہم فرنٹ لائن پر ہمارے وہ جوان رہیں جسکی کیوجہ سے ہم آج بے خود و خطر زندگی بسرکررہے ہیں۔پولیس کانسٹیبل کی شہدا کے نظم پر پورا تقریب ابدیدا ہوگیا جبکہ ڈی پی او شانگلہ نے پولیس شہید کے ایک بچے کو احتراماََ اپنے کرسی پر بٹھادیا۔پولیس جوانوں نے اعادہ کیا کہ اس مٹی کے خاطر اپنے جانوں کی پرواہ نہیں کرینگے اور ہروقت اس خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے سینے پھیلائی دیوار بن کر اپنے فرائض فرنٹ لائن میں سرانجام دینگے۔۔