دھوکہ دہی کے ذریعے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے اکاونٹ سے رقم چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

دھوکہ دہی کے ذریعے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے اکاونٹ سے رقم چوری کرنے والے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دھوکہ دہی کے ذریعے سادہ لوح شہریوں سے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے ان کے اکاونٹ سے رقم چوری والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق منظم نوسرباز گروہ سے ہے جو سادہ لوح شہریوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے ان کے اے ٹی ایم کارڈ حاصل کر کے اکاونٹ سے بھاری رقوم نکالنے میں ملوث ہیں، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوسربازی میں ملوث ہونے اعتراف کرتے ہوئے زیادہ تر تنخواہ دار طبقہ اور خواتین کو نشانہ بنانے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے۔۔۔۔ برآمد کر لئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ظریف خان ولد حکیم خان سکنہ ہریانہ نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ این بی پی بینک اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے دوران کسی نامعلوم ملزم نے اس سے اے ٹی ایم کارڈ لے کر اس کے اکاونٹ سے 38 ہزار روپے نکال لئے ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز نبی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغا زکر تے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جبکہ اے ٹی ایم کے آس پاس لگے سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جس کے دوران نوسربازی میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز روح الامین ولد غلام محمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سادہ لوح شہریوں اور تنخواہ دار افراد کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں سے ہزاروں روپے ہتھیانے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے 38 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے