خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ہاسنگ کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ہاسنگ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ہاسنگ کا اجلاس منگل کے روز اسمبلی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی ظفر اعظم نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اراکینِ صوبائی اسمبلی و ممبرانِ قائمہ کمیٹی لیاقت علی خان، نذیر احمد عباسی، امیر فرزند خان، شفیق شیر آفریدی، حمیرہ خاتون جبکہ ایم پی اے ریحانہ اسمعیل کی بطور محرک شرکت کرنے سمیت سیکرٹری محکمہ ہاسنگ، ڈائریکٹر فنانس و اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے سمیت محکمہ قانون کے سیکشن آفیسر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاسنگ نے شرکا اجلاس کو پرانشل ہاسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام کم آمدنی والے لوگوں کیلیئے جلوزئی فلیٹس نوشہرہ، ورسک 1 و 2 پشاور، دنگرام ہاسنگ سکیم سوات، ٹکڑا نمبر 3 رینگ روڈ پشاور، ہائی رائز فلیٹس نشتر آباد پشاور، پاکستان ہاسنگ سوسائٹی ڈھیری زرداد چارسدہ اور پشاور میں سول کورٹر فلیٹس منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیئے۔ شرکاِ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ محکمہ ہذا صوبے کی ہر ضلع و تحصیل میں رہائشی منصوبے شروع کرنے کیلیئے کوشاں ہے، جس کیلیئے کم از کم 160 کنال ارضی درکار ہوگی۔ اجلاس کے دوران جناب ظفر اعظم چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پرانشل ہاسنگ اتھارٹی و خاص طور پر صوبائی وزیر ہاسنگ ڈاکٹر امجد علی کا جلوزئی فیز 3 کا کامیاب و شفاف قرعہ اندازی کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کو محکمہ ہاسنگ صارفین کیلیئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے سول کورٹر فلیٹس پشاور منصوبے کے حوالے سے انتظامیہ کو متعلقہ محکموں کیساتھ ہم آہنگی و تمام امور استوار کرنے پر بھی زور دیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے محکمہ ہاسنگ کے عملہ و ذمہ داریوں کی تفصیل سمیت خالی پوسٹوں اور پی ایچ اے کی بھرتیوں کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی رپورٹ اگلے کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے سمیت خیبر پختونخوا میں نجی ہاسنگ سوسائٹیز سے متعلق ممبر صوبائی اسمبلی ریحانہ اسمعیل کی درخواست پر چیئرمین ظفر اعظم نے محکمہ لوکل گورنمنٹ انتظامیہ کو اگلے کمیٹی اجلاس میں بلانے کے احکامات بھی جاری کیئے۔ اراکین کمیٹی نے محکمہ ہاسنگ کے زیر انتظام منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بے گھر و غریب لوگوں کیلیئے رہائشی سہولیات فراہمی کا موجودہ حکومت کی وژن کو بھی سراہا۔ چئیر مین قائمہ کمیٹی نے انتظامی افسران کو محکمہ ہاسنگ کے تمام منصوبوں کی و قتا فوقتا مانیٹرنگ اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے اجلاس کے اختتام پر تمام ایم پی ایز و ممبرانِ قائمہ کمیٹی و محکمہ ہاسنگ کے انتظامی افسران کا اجلاس میں شرکت یقینی بنانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔