ماں اور بھانجی کو قتل کرنے والا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ماں اور بھانجی کو قتل کرنے والا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کی مقامی عدالت نے متنی میں ماں اور بھانجی کو قتل کرنے والے ملزم کودوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ متنی کے حدود متنی ادیزئی میں محمد آصف نامی لڑکے نے اپنی ماں اور بھانجی کو قتل کیا تھا، جس پر تھانہ متنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا، گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ملزم سے مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ملزم کی جسمانی ریمانڈکی استدعا کی، جس کو معزز عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزم کودوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -