دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے دو روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے دو روزہ  جسمانی ریمانڈ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے مقامی عدالت نے ڈینز ٹریڈ سنٹر میں دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے دو روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزم رحمان آفرید ی کو جب سول جج شیراز خان کے عدالت میں پیش کیا گیا تو اس دوران  عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر ڈینز ٹریڈ سنٹر میں مہمند قبیلے کے دو افراد کو بجلی بل کے تنازعے پر قتل کیا تھا جس کی دعویداری  تھانہ غربی کینٹ  میں ہوئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ست تفتیش کی ضرورت ہے لہذا ملزم کو تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا جائے  عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ واضح رہے کہ 31جولائی کو ڈینز ٹریڈ سنٹر میں بجلی بل کے تنازعے پر دو افراد قتل ہوئے تھے  جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔