زرعی یونیورسٹی پشاور میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

  زرعی یونیورسٹی پشاور میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت مون سون شجرکاری مہم ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے اعلی تعلیم کے پی مس عائشہ بانو نے جکارانڈہ اور پیپل کے پودے لگاکر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا.اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی، میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد، پروفیسر ڈاکٹر داد جان، پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی شعبہ ہارٹیکلچر، انتظامی افسران، کوالٹی اشورنس ڈویژن اعلی تعلیم کے پی پروفیسر (ر) ڈاکٹر شفیق الرحمن، اسلامیہ کالج پشاور سے پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ، ڈاکٹر ابرار، ڈاکٹر علی محمد، سپورٹس ڈائریکٹر علی ہوتی اور رنڑہ چائلڈ ویلفیئر فانڈیشن کے بچوں اور بچیوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مہوش علی خان کی سربراہی میں خصوصی شرکت کرکے پودے لگائے. شرکا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی سربراہی میں بینرز اٹھا کر شجرکاری مہم آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہر سال زرعی یونیورسٹی پشاور میں دو دفعہ شجرکاری مہم ہوتی ہیں، جس میں ہزاروں پودے لگائے جاتے ہیں جو ایک بہترین روایت ہے اور آئندہ بھی اس روایت کو جاری رکھا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ وطالبات اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور عوام کو بھی آگاہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، پودے لگاکر اس کا خاص خیال رکھیں، انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانا وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ایک بہترین ویژن ہے، عوام اس مہم کو کامیاب بنائے تاکہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکے اور ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے. انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا اور گورنر خیبر پختونخوا کی شجرکاری مہم میں دلچسپی کی بھی تعریف کی. ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری، اعلی تعلیم کے پی مس عائشہ بانو نے زرعی یونیورسٹی پشاور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، فیکلٹی اور انتظامیہ و طلبا کی شجرکاری مہم میں دلچسپی خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے، بچوں کی حوصلہ افزائی کریں، تاکہ ملک کا مستقبل روشن ہو. شعبہ ہارٹیکلچر کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، ڈاکٹر مسعود احمد، ڈاکٹر محمد ساجد اور فضل واحد شجرکاری مہم کے آرگنائزرز تھے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -