پشاور صدر کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور صدر کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والا ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ غربی سرتاج خان نے پشاور صدر جیسے حساس اور مصروف ترین تجارتی مرکز میں اپنے مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والے ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جس نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی خاطر پشاور کے بورڈ بازار میں رہائش اختیار کی تھی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور صدر، نوتھیہ، کینٹ ایریا اور غلہ منڈی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 450 گرام آئس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ غربی سرتاج خان کو اطلاع ملی تھی کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والا ملزم کسی بھی وقت پشاور صدر میں اپنے مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے کی کوشش کرے گا جس پر غلہ منڈی روڈ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران ولد اکم خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے450 گرام آئس برآمد کر لی ہے، گرفتار ملزم کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جس نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی خاطر پشاور کے علاقہ بورڈ بازار میں رہائش اختیار کی تھی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -