تاجر برادری کروانا وائرس کے چوتھے لہر میں مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ھوسکتے

تاجر برادری کروانا وائرس کے چوتھے لہر میں مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ھوسکتے

  

مردان (بیورورپورٹ)تاجر برادری کروانا وائرس کے چوتھے لہر میں مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ھوسکتے۔خکومت پہلے تاجروں کو ریلیف کا اعلان کریں۔بلاسود قرضے اور دکانوں کے کرایہ معاف کرنے کیلئے ایکٹ لایا جائے۔تو پھر تاجر برادری لاک ڈاؤن کے فیصلے پر لبیک کہیں گے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کے صدر حقیقی گروپ کے صدراورنگ زیب کشمیری ہوئے کہا۔انہون نے کہا کہ گزشتہ کروانا وائرس کے لہروں نے تاجر برادری کو زندہ درگور کردیا۔اور تاجر برادری ابھی تک گزشتہ لاک ڈاؤن  کے مقروض ھیں۔اور ابھی چوتھی لہر سر پر آپہنچا ھیں اورنگزیب کشمیری نے کہا کرونا وائرس ایک جان لیوا بیماری ہے اختیاط اور لاک ڈاؤن نہایت ضروری ھے۔لیکن بھوک اور افلاس سے لوگ شدید مشکلات کے شکارہیں۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر وفاقی خکومت چھوٹے تاجروں کیلیے بالاسود قرضے اور دکانوں کے کرایہ معاف کرنے کا اعلان کریں۔بعد میں ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے۔بصورت دیگر ھم لاک ڈاؤن کو مسترد کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -