افغانستان امن، امریکہ اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے: فائق شاہ 

افغانستان امن، امریکہ اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے: فائق شاہ 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے ترکی، روس اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کریں، دنیا کا امن سبوتاژ ہو سکتا ہے، افغانستان میں خانہ جنگی اور نقل مکانی پڑوسی ممالک کیلئے شدید مسائل پیدا کرے گی، روس، چین، ترکی اور ایران پاکستان کی کوششوں میں ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے، مذاکرات اور امن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے، انہوں نے کہا کہ کابل میں شدید لڑائی اور عدم استحکام مشکلات پیدا کریگا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ افغانستان کا واحد حل عوامی فیصلہ قبول کرنا ہے، یہ افغان حکومت، مزاحمتی گروپوں اور طالبان کیلئے آخری موقع ہے کہ وہ ثابت کریں کہ اسلام امن کا راستہ ہے اور برداشت بھی اس کا حصہ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -