صوابی، یوم شہدا ء پولیس کی تقریب، قبروں پر دستوں کی سلامی

    صوابی، یوم شہدا ء پولیس کی تقریب، قبروں پر دستوں کی سلامی

  

 صوابی(بیورورپورٹ) صوابی میں یوم شہداء پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی نگرانی میں ضلعی پولیس آفسران ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز  نے شہداء کے قبروں پر حاضری دے کر انہیں چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اور قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔مساجدوں میں شہیدوں کی ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی,اور امن واک کا انعقاد کیے گئے۔جبکہ شام کو شہدائے پولیس وارثان کے لیے ایک پر وقار تقریب انعقاد کا اہتمام کیا گیا ہیں جسمیں قومی اسمبلی سپیکر اسد قیصر،شہرام خان و دیگر معزیزین کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہیں۔تقریب میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالیں گی اور وارثان کو حوصلہ افزائی دی جائے گی۔جس میں شہداء کی قربانیوں پر ناز کرتے ہوئے وارثان کو بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ ماہ اگست نہ صرف آزادی کا مہینہ ہے بلکہ دفاعی وطن کے لئے قربانی دینے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مہینہ ہیں آج یوم شہداء پولیس کادن ہیں ہمیں فخر ہیں اس بہادر نڈر پولیس شہداء آفسر ان اور جانوں پر جنہوں نے اپنے جان کی پر واہ نہ رکھتے ہوئے قوم و ملک کی حاطر جام شہادت نوش کیے ہیں۔آئی جی پی خیبر پختون خواء کے احکامات پر خیبر پختونخواء میں یوم شہدائے پولیس 4اگست پولیس کے بہادر اورفرض شناسی نڈر آفسر صفوت غیور شہد کی یوم شہادت کے طور پر یوم شہدائے پولیس منانے پر حراج عقیدت و فخر سلامی پیش ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے جنگ میں ضلع صوابی کے 54 سے زائدشہید پولیس آفسران امن بحال برقرار کرنے میں کامیاب ہوئے زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ اپنے ہیروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -