شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پولیس لائینز میں خصوصی تقریب

 شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پولیس لائینز میں خصوصی تقریب

  

مردان (بیورورپورٹ)مردان میں شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پولیس لائینز میں خصوصی تقریب ہوئی جس سے وفاقی وز یر مملکت علی محمدخان،مجاہدخان ایم این اے، ظاہرشاہ طوروایم پی اے، ڈی آئی جی یاسین فاروق، کمشنر عبدالجبارشاہ، چیمبر آف کامرس اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہرشاہ،ڈپی ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے خطاب کیا تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک شوکت،عبدالسلام آفریدی، امیرفرزندخان،ڈپٹی کمشنرحبیب اللہ عارف،ڈی آرسی ممبران، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، میڈیا کے نمائندوں سمیت شہدائے پولیس کے ورثاء اور غازی پولیس افسران وجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قوم آج اپنے عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقید ت پیش کرتی ہے، پولیس کے شہداء نے اپنے لہو سے امن کی داستان رقم کی۔زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ اپنے ہیروزکو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اورملک و قوم کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مردان پولیس کی تاریخ جذبہ ایثار حب الوطنی اور فرض شناسی کے لازوال قربانیوں سے بھر ی پڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کی بلند درجات اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی تقریب سے?مردان پولیس کی جانب سے غازیوں اور شہداء کے ورثاء کو تحفے تحائف اور اعزازی شیلڈز پیش کئے گئے۔ اس سے قبل علی محمدخان،منتخب ارکان، ڈی آئی جی فاروق یاسین اورڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -