ڈپٹی سپیکر محمود جان کا سینئر سٹینو گرافر محمد وارد کے انتقال پر اظہار افسوس
پشاور(نیوزرپورٹر)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے اسمبلی اور اپنے سٹاف کے سینئر سٹینوگرافر محمد وارد کے انتقال پرملال پر انتہائی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک محنتی، پرخلوص اور شریف النفس انسان تھے اور انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جس ایمانداری اور جذبے کا مظاہرہ کیا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کافی عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔