کراچی میں راہزنوں کی منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، 2گارڈ قتل، ایک زخمی 

کراچی میں راہزنوں کی منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، 2گارڈ قتل، ایک زخمی 

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس سینٹرل کے پاس منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد گارڈز ہیں جبکہ ایک گارڈ زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق منی چینجر کی وین نے ایک جگہ سے چھ ہزار ڈالر لے کر بینک سے ایکسچینج کرائے تھے، بینک سے واپسی پر واردات کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار چھ ملزمان نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکھنے پر تین اطراف سے فائرنگ کردی۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص محفوظ رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق منی چینجر کی وین سے نو لاکھ پچاسی ہزار روپے لوٹے گئے۔

کراچی منی چینجر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -