سندھ میں تبدیلی کیلئے قانونی طریقہ کار اپنایا جائیگا، علی زیدی 

سندھ میں تبدیلی کیلئے قانونی طریقہ کار اپنایا جائیگا، علی زیدی 

  

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔سندھ میں لاک ڈاؤن نافذ کرکے پیپلزپارٹی کی حکومت نے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔کورونا وائرس پر ویکسی نیشن اورایس او پیز پر عملدرآمد کرکے قابو پایا جاسکتا ہے۔گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کے پی ٹی نے 600ملین روپے کی بچت کی ہے۔اس عرصے میں ادارے سے کسی ملازم کو برطرف بھی نہیں کیا گیا۔چیئرمین کے پی ٹی کی مستقل نوکری کا لیٹر جلد جاری ہوجائے گا۔خراب موسم کی وجہ سے گذشتہ دنوں میں کئی جہازوں کے اینکرز ٹوٹے ہیں۔کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ جہاز ڈرفٹ کرتے ہوئے یہاں پہنچاہے۔وہ بدھ کو کے پی ٹی آئل پیئر تھری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔علی زیدی نے کہا کہ پاکستان فلیگ کا برتھ جو بھی ہوگا اس کا فرسٹ برتھنگ رائٹ ہے۔وزارت دفاع جب ہمیں لکھ کر دیتی ہے یہ جہاز پہلے لگادیں۔اس صورت میں ڈیمانڈ کے مطابق جہاز لگایا جاتا ہے۔ہم سے پہلے یہ ضرور ہوتا تھا کہ کچھ لوگوں کی مرضی سے جہاز لگ جاتے تھے۔جس سے ریٹ اچھا مل جائے وہ جہاز پہلے لگادیا جاتا تھا۔

علی زیدی 

مزید :

صفحہ اول -