اسلام آ باد،پشاور،سوات،مینگورہ میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے 

  اسلام آ باد،پشاور،سوات،مینگورہ میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے 

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) اسلام آ باد،پشاور،سوات اور مینگورہ میں 3.5 شدت  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی  زیرزمین گہرائی 159 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔  تفصیلات کے مطابق  وفاقی دارالحکومت  اسلام آ باد،پشاور، سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زیر زمیں زلزلے کی گہرائی 159 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ

مزید :

صفحہ اول -