واٹس ایپ پر تصاویر تصاویر  ایک بار ملاحظہ کرنے کا فیچر متعارف 

واٹس ایپ پر تصاویر تصاویر  ایک بار ملاحظہ کرنے کا فیچر متعارف 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمارے فونز پر تصاویر یا ویڈیوز لینا ہماری زندگی کا اتنا بڑا حصہ بن گیا ہے، لیکن ہر وہ چیز جو ہم شیئر کرتے ہیں اسے مستقل ڈیجیٹل ریکارڈ بننے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ بہت سارے فونز پر صرف تصویر کھینچنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ اب یہ ہمیشہ موبائل میں رہے گی۔یہی وجہ ہے کہ آج WhatsAppایک نیا فیچر‘ایک بار دیکھیں ’(View Once) متعارف کرا رہا ہے۔ اس فیچر کی بدولت تصاویر اور ویڈیوز ایک بار دیکھنے کے بعد چیٹ سے غائب ہوجاتی ہیں، جس سے صارفین کو ان کی رازداری پر مزید کنٹرول حاصل ہوگا۔مثال کے طور پر، ممکن ہے آپ اس فیچر کو استعمال کرکے کسی اسٹور پر کچھ نئے کپڑے پہن کر جائزہ لے رہے ہوں، کسی یادگار لمحے کا فوری رد عمل ہو، یا Wi-Fiپاس ورڈ جیسی حساس چیز بھیجنی ہوں۔ WhatsApp پر بھیجے جانے والے آپ کے تمام ذاتی پیغامات کی طرح اس فیچر "ایک بار دیکھیں ' میں بھی میڈیا کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے محفوظ کیا جاتا ہے لہذا WhatsApp انہیں ملاحظہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہیں واضح طور پر ایک نئے "ایک بار کیلئے" آئیکن کے ساتھ بھی نشان زد کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -