فیصل آباد، پولیس ناکوں، گشت کے باوجود ایک ہی روز ڈکیتی، چوری کی 77وارداتیں 

فیصل آباد، پولیس ناکوں، گشت کے باوجود ایک ہی روز ڈکیتی، چوری کی 77وارداتیں 

  

 فیصل آباد(کرائم رپورٹر) ضلع بھر میں پولیس ناکوں،گشت کے ”موثر نظام“کے باوجود ڈاکو، چوروں کے گروہ نے شہریوں کو ڈکیتی و چوری کی 77وارداتوں میں 27موٹرسائیکل،2درجن سے زائد موبائل،32لاکھ سے زائد نقدی،ایک کار، رکشہ، مویشی اور طلائی زیورات سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ریکارڈ وارداتیں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں 7،تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں 6،تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ میں 5،سول لائن5،مدینہ ٹاؤن،کھرڑیانوالہ میں 3,3وارداتوں سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں مجموعی طور پر77وارداتیں ہوئیں۔

فیصل آباد وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -