ننکانہ، تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، 3مسافر جاں بحق، 18زخمی 

ننکانہ، تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، 3مسافر جاں بحق، 18زخمی 

  

 ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر کوٹلہ کاہلواں کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجہ میں تین مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی بس فیصل آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر جدید فیڈز ملز کوٹلہ کاہلوں کے سامنے ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث تیز رفتار بس فٹ پاتھ کے اوپر چڑھ کر الٹ گئی حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں 35 سالہ ظفر اقبال،18سالہ عبدالکریم،22سالہ محمود، 30 سالہ شکیل، 21 سالہ عباس، 2سالہ عائزہ، 34 سالہ صغراں،8سالہ سویرا،25سالہ نگینہ،2سالہ اذان علی،30سالہ لطیف،33سالہ راشد،45سالہ خورشید،35سالہ محمد رفیق،27سالہ محمد عرفان،25سالہ ناظم حسین،45سالہ نذیراں بی بی،40سالہ شہناز،33سالہ نصرت بی بی اور 2نامعلوم زخمی شامل ہیں ریسکیو 1122 عملہ نے 21 زخمیوں کو ریسکیو کیا جن میں 15  شدیدزخمیوں کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کیا جبکہ 6 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی جن میں سے صوبہ سند ھ کے رہائشی تین مسافر لطیف، سرور اورمحمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار موقع پر پہنچ کرریسکیو آپریشن کی نگرانی کر تے رہے۔

تین جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -