اوکاڑہ، بھائی کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دو بھائی اور بھاوج زخمی 

اوکاڑہ، بھائی کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دو بھائی اور بھاوج زخمی 

  

 اوکاڑہ(بیورورپورٹ، نامہ نگار) لین دین کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق،2 بھائی اور بھاوج شدید زخمی، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ 38/Dمیں لین دین کے تنازع پر ملزم اشرف نے اپنے بھائیوں محمد اکرم،محمد عمران،محمد اسلم اور بھاوج کلثوم بی بی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو بھائی اور بھاؤج شدید زخمی جبکہ ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے موقع پر پہنچ کربر وقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد اشرف کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کروا دیا جہاں سے زخمیوں کی حالت زیادہ خراب ہو نے پر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

بھائی کی فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -