اوکاڑہ، وکلاء کا نقشہ برانچ دفتر پرحملہ، تشدد سے 3ملازمین زخمی

اوکاڑہ، وکلاء کا نقشہ برانچ دفتر پرحملہ، تشدد سے 3ملازمین زخمی

  

اوکاڑہ(بیورورپورٹ، نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کے ڈی سی او آفس میں قائم ون ونڈو نقشہ برانچ دفتر پر وکلا کا حملہ،شیشے  توڑ کرسامان الٹ دیا، تشدد سے تین ملازمین زخمی، میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے احتجاجاً ہڑتال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کی ون ونڈو برانچ میں تین وکلاء ایک نقشہ کے سلسلہ میں آئے جہاں پر عملہ سے تلخی ہوگئی۔ تھوڑی دیر بعد ایک درجن کے قریب وکلاء نے دفتر پر حملہ کر دیا۔وکلاء نے داخل ہوتے ہی ملازمین کے ساتھ جھگڑا کرنا دفتر کے شیشے تونا شروع کر دئیے۔ تشدد سے تین ملازمین سلمان،عثمان اور مزمل زخمی ہوگئے۔جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے۔  میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر ارحم نذیر چودھری کا کہنا ہے میڈیکل کی روشنی میں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا جبکہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے واقعہ کے فورا بعد ہڑتال کردی اور صفائی کا کام روک دیا۔ دوسری جانب وکلاء کا کہنا ہے کہ ون ونڈو عملہ نے بدتمیزی کی جس سے معاملہ بڑھا۔۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ الخدمت ورکر یونین کے صدر محمد رفیق چشتی اور چیئرمین نے دھمکی دی ہے اگر مقدمہ درج نہ کیا گیا تو احتجاجاً آج دفاتر کی تالا بندی کی جائے گی اور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

وکلاء کا حملہ

مزید :

صفحہ آخر -