پھول نگر میں خاوندنے بیوی کو تشدد کر کے مارڈالا

پھول نگر میں خاوندنے بیوی کو تشدد کر کے مارڈالا

  

قصور(بیورو رپوٹ)پھول نگر کے نواح میں خاوندنے اپنی بیوی کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیل کے مطابق لاہور کے رہائشی نذیراحمد نے پولیس تھانہ سٹی پھول نگر میں مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی کبریٰ بی بی کی شادی محلہ نذیر شاہ کے رہائشی ناصر سے ہوئی  جو اکثر میری بیٹی پر تشدد کرتا وقوعہ کے روز ناصر نے دیگر ملزمان کے ہمراہ میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زدوکوب کر کے گھر سے باہر نکال دیا جب میں وہاں پہنچا تو میری بیٹی بے یار و مددگار کھڑی تھی میں اسے علاج کے لیے ہسپتال لے کر گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں اس کے داماد ناصر سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

بیوی قتل

مزید :

صفحہ آخر -