نور مقدم کیس،عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنادیا

نور مقدم کیس،عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنادیا
نور مقدم کیس،عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت سے متعلق فیصلہ سنادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی ضمانت کی درخواستوں کے حوالے سے سماعت ہوئی جس کے دوران ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے گزشتہ روزوکلاءکے دلائل کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

 وفاقی پولیس نے ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کو اعانت جرم کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا تھا جس کے بعد ملزمان کی جانب سے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

مزید :

اہم خبریں -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -