آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے سپہ سالار جنر ل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا   کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اورغیر انسانی فوجی محاصر ہ جاری ہے اور آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جارہی ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی بحران پیدا ہوچکا ہے اور علاقے کی مخدوش صورتحال نے علاقائی سلامتی کو داو پر لگادیا ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے اور خطے میں دیر پا امن و استحکام کے لئے تنازع کا حل ناگزیر ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -