واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرائے گا

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرائے ...
واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی ایپ واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا رہا ہے ، جس سے شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز دیکھے جانے کے بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی ۔
واٹس ایپ کے نیچے فیچر کے مطابق یہ مواد فون کی میموری میں محفوظ ہوئے بغیر ڈیلیٹ ہو جائے گا ، واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اقدام صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کیلئے فراہم کیا جا رہا ہے ۔
بی بی سی اردو کے مطابق بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے اس پر اعتراض کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ فیچر سے بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو اپنی گھناو¿نی سرگرمیاں چھپانے میں مزید مدد ملے گی ۔
دوسری جانب واٹس ایپ اس نئے فیچر کی یہ کہہ کر مارکیٹنگ کر رہاہے کہ یہ آپکی ایسی تصاویر جنہیں آپ نہیں چاہتے کہ دوسرے اپنے پاس محفوظ رکھیں ، مثلا کپڑوں کی خریداری کیلئے بنائی گئی تصاویر یا اپنے پاسورڈ کی تصاویر ، جو ایک شخص ایک بار دیکھے اس کے بعد یہ ڈیلیٹ ہو جائے گی ۔