لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کا سیکرٹریٹ سیل کر دیا

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کا سیکرٹریٹ سیل کر دیا
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کا سیکرٹریٹ سیل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ سیل کر دیا۔
24 نیوز کے مطابق گزشتہ روز انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سے ملحقہ علاقوں میں بھی چار کورونا کیسز سامنے آنے پر سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کر دیا، رپورٹ کے مطابق جب ملحقہ علاقوں میں چار کورونا کیسز سامنے آئے تو گلی کو پالیسی کے مطابق سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے تحت سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو¿ن موقع پر پہنچے اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے سمیت متاثرہ گلی کو سیل کر دیا ، کمشنر کی جانب سے چھ پولیس اہلکاروں سمیت ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تعین کئے گئے جو وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے سے متعلق نگرانی کریں گے ۔
انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں کسی بھی عوامی سرگرمی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -سیاست -