تھانہ خالی دیکھ کر ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے پہنچ گئے لیکن پھر ان کیساتھ کیا سلوک ہوا؟ ہنسی روکنا مشکل 

تھانہ خالی دیکھ کر ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے پہنچ گئے لیکن پھر ان کیساتھ کیا سلوک ...
تھانہ خالی دیکھ کر ٹک ٹاکر ویڈیو بنانے پہنچ گئے لیکن پھر ان کیساتھ کیا سلوک ہوا؟ ہنسی روکنا مشکل 

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر لڑکوں نے تھانے جا کر ویڈیو شوٹ کرلی لیکن  جب آگرہ کے جگدیش پورہ تھانے سے وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین لڑکے گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اسی دوران چوتھا لڑکا انسپکٹر کی کرسی پر بیٹھ گیا اور میز کے اوپر پاؤں رکھ لیے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افسران کی جانب سے متعلقہ تھانے کے افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی، اس دوران افسران نے پوچھا کہ تھانہ خالی کیوں تھا اور لڑکے داخل کیسے ہوگئے؟تھانے کے انچارج یوگیندر کمار نے بتایا کہ ویڈیو شاید اس دن بنائی گئی تھی جب وہ ایک میٹنگ کے لیے باہر گئے تھے۔

پولیس افسر نے خیال ظاہر کیا کہ نوجوان کسی کام کے لیے تھانے آئے ہوں گے لیکن پوسٹ کو خالی دیکھ کر انہیں ویڈیو بنانے کا موقع مل گیا، نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

بعدازاں چاروں لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -