آئمہ بیگ کی بہن کے مایوں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل 

آئمہ بیگ کی بہن کے مایوں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل 
آئمہ بیگ کی بہن کے مایوں پر ڈانس کی ویڈیو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کے مایوں کی تقریبات مایوں کے رسم سے شروع ہو چکی ہیں ۔ کومل دبئی کے ایک بلاگر سے رشتے میں بندھ چکی ہیں ۔
آئمہ بیگ نے اپنی بہن کی مایوں کی رسم میں بہت خوبصورت ڈانس کا مظاہرہ کیا ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایوں کی مناسبت سے آئمہ پیلے رنگ کی قمیص پہنے ہوئے ہیں جبکہ کومل نارنجی رنگ کے لباس میں دلہن بنی بیٹھی ہیں۔


25سالہ ابھرتی گلوکارہ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں مداح ان کی اداؤں پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔
عائمہ بیگ نے کم وقت میں ڈھیروں مداح بنا لئے ہیں جو ان کے فن کے قدر دان ہیں ، انہوں نے بہت سے مشہور گانے گائے ہیں جن میں کیف و سرور ، قلاباز دل ، بازی ، ملنگ اور دیگر شامل ہیں ۔


واضح رہے کہ حال ہی میں آئمہ بیگ نے ایکٹر شہباز شگری سے منگنی کی تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -