حسن افضل خان نے بطور قونصل جنرل دبئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

حسن افضل خان نے بطور قونصل جنرل دبئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
حسن افضل خان نے بطور قونصل جنرل دبئی ذمہ داریاں سنبھال لیں

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) حسن افضل خان نے بطور قونصل جنرل دبئی قونصلیٹ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ گزشتہ دنوں حسن افضل خان نے اپنی سفارتی اسناد راشد القصیر ڈپٹی ڈائریکٹر منسٹری آف فارن افیئرز اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن کو ان کے دبئی آفس میں پیش کیے۔ اس موقع پر راشد القصیر نے نئے قونصل جنرل حسن افضل خان کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔ دبئی اور دیگر امارات میں موجود پاکستانیوں نے بھی نئے قونصل جنرل حسن افضل خان کو خوش آمدید کہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -