پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم کی والدہ انتقال کر گئیں 

پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم کی والدہ انتقال کر گئیں 
پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم کی والدہ انتقال کر گئیں 

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم کی والدہ آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں انتقال کر گئیں جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے. 

سعودی عرب میں پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم اور پی وائے او سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل اعجاز رحیم اور ان کے بڑے بھائی نعیم رحیم سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے. 

سیاسی سماجی ادبی اور مذہبی تنظیموں کے ارکان کے علاوہ دیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے الیاس رحیم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے. 

پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن سنئیر نائب صدر وقار نسیم وامق، نائب صدر عمیر علی، جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم یونس، جوائنٹ سیکرٹری اجمل منہاس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثنا بشیر، ممبران خالد نواز چیمہ، جاوید احمد راہو، عمران اعوان، زرین خان کی جانب سے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں الیاس رحیم، اعجاز رحیم اور نعیم رحیم کے ساتھ کھڑے ہیں. 

مزید :

تارکین پاکستان -