’ جب مجھے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کی اطلاع ملی تو میرے پاس کپڑے بھی نہیں تھے اور ۔۔‘ آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نے بڑا انکشاف کر دیا 

’ جب مجھے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کی اطلاع ملی تو میرے پاس کپڑے بھی نہیں تھے ...
’ جب مجھے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کی اطلاع ملی تو میرے پاس کپڑے بھی نہیں تھے اور ۔۔‘ آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نے بڑا انکشاف کر دیا 

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ لوگوں نے شیروانیاں سلوائی ہوتی ہیں لیکن میرے پاس تو کپڑے بھی نہیں تھے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مجھے اطلاع دیر سے دی گئی ، جس نظام کے تحت میں آیا ، مجھے صبح اطلاع دی گئی کہ آپ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا حلف اٹھانا ہے ، یہ بھی نئی بات ہے ، لوگوں نے شیروانیاں اور کپڑے تیار کیئے ہوتے ہیں لیکن مجھے تو یہ بھی پتا نہیں تھا کہ یہ کپڑے مجھے کس نے لا کر دیئے ، میرے پاس تو کپڑے بھی نہیں تھے ، میں سیاسی کارکن اور سپاہی ہوں ۔ 

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چودھری لطیف اکبر کے درمیان مقابلہ ہوا ، 33 ارکان اسمبلی نے عبدالقیوم پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چودھری لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے جس کے بعد عبدالقیوم وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

مزید :

قومی -