کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 14افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 14افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا ...
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 14افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 14افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے عائشہ منزل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد علی رضا کو گرفتار کیا ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ملزم 14افراد کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے مخالفین کے قتل میں ملوث ہونے کا ابھی انکشاف کیا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے میڈیکل سٹور سٹور پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا ، فوٹو سٹیٹ کی دکان پر فائرنگ کی جس میں ایک شخص قتل ہوا ، ملزم نے مسجد باب السلام میں فائرنگ کی جس میں 8نمازی شہید ہوئے ، ملزم نے ایک کار پر فائرنگ کر کے دو افرادکو قتل کیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -