نیب لاہو ر ان ایکشن،پی ٹی آئی ایم این اے جعفر خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

نیب لاہو ر ان ایکشن،پی ٹی آئی ایم این اے جعفر خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز
نیب لاہو ر ان ایکشن،پی ٹی آئی ایم این اے جعفر خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
نجی ٹی و ی ہم نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جعفر خان لغاری کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، نیب کی جانب سے جعفر خان لغار ی کی اہلیہ اوربیٹی کے نام پراپرٹی کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے ،جعفر خان نے اثاثوں کی مالیت آٹھ کروڑ روپے ظاہر کر رکھی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق جعفر خان، انکی بیٹی اور اہلیہ کے نام گلبرگ میں 3 ،3 کنال کے پلاٹ ہیں جن کی مالیت تمام اثاثوں کی مالیت سے زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جعفر خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت کم ظاہر کر رکھی ہے۔