2 سال سے مقبوضہ کشمیرجیل بناہواہے،ہمار ی حکومت ہوتی تو۔۔آصف زرداری کا یوم استحصال کے موقع پر اہم بیان سامنے آگیا 

 2 سال سے مقبوضہ کشمیرجیل بناہواہے،ہمار ی حکومت ہوتی تو۔۔آصف زرداری کا یوم ...
 2 سال سے مقبوضہ کشمیرجیل بناہواہے،ہمار ی حکومت ہوتی تو۔۔آصف زرداری کا یوم استحصال کے موقع پر اہم بیان سامنے آگیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع  پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دوسال سے مقبوضہ کشمیرعملی طورپرجیل بناہواہے،وزیر اعظم عمران خان انتقام کاشوق پوراکریں مگرکشمیریوں پربھی توجہ دیں اگر ہماری حکومت ہوتی تو ہم آرام سے نہ بیٹھے ہوتے ۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 5 اگست کاجارحانہ اقدام جمہوری آزادی پرشب خون ہے اوربھارت کی جانب سے کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے ۔ رائے شماری کشمیریوں کابنیادی اورجمہوری حق ہے اور اقوام متحدہ چارٹرپرعمل کراتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق بحال کرائے۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری منتظر ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوری قیادت متحد ہو، مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اب دنیا کو بیدار ہونا چاہیے، کشمیریوں کی آزادی کے بنیادی حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -