یوم استحصال، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عمر کوٹ میں بھی ریلی نکالی گئی

یوم استحصال، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عمر کوٹ میں بھی ریلی نکالی گئی
یوم استحصال، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عمر کوٹ میں بھی ریلی نکالی گئی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) یوم استحصال کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کبیر شاہ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہندو کمیونٹی نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔

  اے ڈی سی ون کبیر شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیری بھائیوں نے اپنے حقوق کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس دن کو منانے کا مقصد  پاکستان کی طرف سےمظلوم کشمیریوں کو  ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرانا ہے  ۔ دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے ، آج کے دن بھارت نے کشمیر میں آرٹیکل 370نافذ کرکے مظلوم کشمیریوں کی آزادی پر قدغن لگایا تھا جس کی  مذمت کرتے ہیں، انشاءاللہ بہت جلد مظلوم کشمیریوں کو آزادی ملےگی ۔

رہنماؤں نےمطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج اور مودی سرکار کی ظلم و بربریت کا نوٹس لے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -