بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک عبیداللہ کو قتل کردیا گیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو قتل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواءکاروں نے کچلاک کے نواحی علاقے کلی کیتر گھر کے قریب سے گن پوائنٹ پر اغواءکیا تھا اور تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اغواءکاروں نے تاوان نہ ملنے پر ملک عبیداللہ کو بے دردی سے قتل کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر پشین کے مطابق عبیداللہ کاسی کو 26جون کو کچلاک سے اغواءکیا گیا تھا۔ ملک عبیداللہ کاسی کی تشدد زدہ لاش آج 40 دن بعد پشین کے علاقے سرانان ریلوے پھاٹک کے قریب سے ملی ہے۔عبید اللہ کاسی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دی گئی۔