کے الیکٹرک کیخلاف 11کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

کے الیکٹرک کیخلاف 11کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر
کے الیکٹرک کیخلاف 11کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملیر کے رہائشی 10سالہ بچے کا کرنٹ لگنے سے ہاتھ ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے خلاف 11کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سند ھ ہائی کور ٹ میں دائر کئے گئے دعوے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے کھلے تار گھر کے ساتھ گزر رہے ہیں اور احمد عبداللہ کو کے الیکٹرک کی غفلت سے کرنٹ لگا تھا، کے الیکٹرک کو 11کروڑ 60 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ 27مئی کی شام بیٹا گھر کی تیسری منزل پر کھیل رہا تھا کہ گھر کے ساتھ گزرنے والی ہائی ٹینشن کی تار تیز ہوا کے باعث کھڑکی پر گری اور بچے کو کرنٹ لگ گیا، بچہ آرمی پبلک سکول کا طالبعلم تھا اور پاک فوج میں جانا چاہتا تھا۔

والدہ نے مطالبہ کیاکہ بچے کو مصنوعی بازو لگوانا ہے جس کے علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہوگا لہٰذا کے الیکٹرک اور حکومت انتظامات کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -