جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستانیوں نے یوم استحصال منایا

جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستانیوں نے یوم استحصال منایا
جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستانیوں نے یوم استحصال منایا

  

سیول(رضا شاہ)کوریا میں پاکستانی سفارتخانے نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یوم استحصال منایا,  اس موقع پر سفارتخانے نے ایک ویبینار کا بھی انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔

 پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا ، پاکستانی کمیونٹی کوریا کے عہدے داران اور ذمہ داران کے علاوہ کثیر تعداد میں سٹوڈنٹس، سکالرز، ورکرز اور کوریا کے شہریوں نے بھی ویبینار میں شرکت کی۔  اس کے علاوہ کوریا میں مقیم پاکستانیوں نے مختلف مقامات پر کورونا کے احتیاطی احکامات کے پیش نظر محدود تعداد میں اجتماعات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیا ہے۔

 اراکین نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کو اپنا آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔  اراکین نے غیور اور بہادر کشمیریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں اور پاکستان ہر لمحے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ اور حق خودارادیت کا حامی ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -