آسٹریا کے دارالحکومت میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے پر غور شروع
ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت میں موسم خزاں سے ویکسین کی تیسری خوارک کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے اور بتایاگیا ہے کہ وزارت صحت موسم خزاں سے وینیز نرسنگ ہومز میں بوسٹر ویکسینیشن شروع کرنا چاہتی ہے، اس منصوبہ بندی پر کام اور مشاورت جاری ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق تیسری کورونا ویکسینیشن لگانے کی سفارش دوسری ویکسینیشن کے تقریبا نو ماہ بعد کی جارہی ہے، ابتدائی طور پر کورونا سے متاثر لوگ جن کو سال کے آغاز میں ویکسین دی گئی تھی ، انہیں اب تیسری خوراک ضرور ملنی چاہیے تاہم مطالعے کی موجودہ حالت کی وجہ سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا ہر ایک کو نو ماہ کے بعد واقعی بوسٹر ویکسینیشن کی ضرورت ہےیا نہیں۔
وزارت نے کہا اگر دوسری ویکسینیشن کے بعد کوئی غیرجانبدار اینٹی باڈیز کا پتہ نہیں چلتا تو تیسری ویکسینیشن جلد سے جلد تجویز کی جاتی ہے مگر دوسری خوراک کے چار ہفتوں سے پہلے تیسری خوراک نہ دی جائے۔