بارسلونا کا مشہور ڈسکو کلب بحران کا شکار، اوپیوم کو عمارت خالی کرنے کا حکم

بارسلونا کا مشہور ڈسکو کلب بحران کا شکار، اوپیوم کو عمارت خالی کرنے کا حکم
بارسلونا کا مشہور ڈسکو کلب بحران کا شکار، اوپیوم کو عمارت خالی کرنے کا حکم

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )بارسلونا کا مشہور ڈسکو کلب   اوپیؤم کو عدالت کی طرف سے جلد از جلد بلڈنگ چھوڑنے کا حکم ملا ہے،  اسوقت یہ کمپنی 174000 یورو کا کرایہ کی عدم ادائیگی پر عدالت میں کیس بھگت رہی ہے۔

یاد رہے کہ بوداس فیملی ڈسکو کے کلبز چلاتی ہے،ان کا بارسلونا میں اوپیؤم کے علاوہ پاچا اور بلنگ بلنگ کے بھی ڈسکو ہیں،مالکان اپنی اس حالت کی وجہ موجودہ صورتحال کو گردانتے ہیں، اسوقت سب سے زیادہ لاک ڈاون اور بندش کا شکار نائیٹ کلب ہی بن رہے ہیں۔اوپیؤم  نے جون جولائی میں کام کسی حد تک بہتر کیا ہے،80000 روزانہ تک انکی سیل پہنچ چکی تھی،عمومی  طور پر ایک لاکھ یورو کرایہ ہے  لیکن منافع دس لاکھ ماہانہ جارہا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -