ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں مگر ہمیں آج ایک اور لاش دی گئی، اسفند یار ولی نے عبیداللہ کاسی کے قتل پر اہم پیغام جاری کردیا

ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں مگر ہمیں آج ایک اور لاش دی گئی، اسفند یار ولی نے ...
ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں مگر ہمیں آج ایک اور لاش دی گئی، اسفند یار ولی نے عبیداللہ کاسی کے قتل پر اہم پیغام جاری کردیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )اسفند یار ولی نے ملک عیبداللہ کاسی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں مگرہمیں آج ایک اور لاش دی گئی ہے ،ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور نہ ہی ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ26جون سے لاپتہ عبیداللہ کاسی کے کیس پر ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا،بلوچستان میں ترجمان اے این پی اسد اچکزئی کو بھی مارا گیا تھا،لاشیں اٹھانے کا سلسلہ مزید برداشت نہیں کریں گے،اسد اچکزئی یا عبیداللہ کاسی کی شہادت کسی واقعے کی مکمل تحقیقات نہیں ہوئیں۔

اسفند یار ولی نے مزید کہا کہ ریاست بلوچستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔

خیا ل رہے کہ اے این پی بلوچستان کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو 26جون کو کچلاک سے اغواءکیا گیا تھااور قتل کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش آج 40 دن بعد پشین کے علاقے سرانان ریلوے پھاٹک کے قریب سے ملی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -