انٹرنیشنل بزنس پروفیشنل کونسل نے دوسرے سالانہ آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  کی تاریخ کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل بزنس پروفیشنل کونسل نے دوسرے سالانہ آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  کی ...
انٹرنیشنل بزنس پروفیشنل کونسل نے دوسرے سالانہ آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  کی تاریخ کا اعلان کردیا

  

لندن (چوہدری تبریز عورہ ) انٹرنیشنل بزنس پروفیشنل کونسل نے دوسرے سالانہ آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  کی تاریخ کا اعلان کردیا، یہ اعلان پاکستان بزنس سنٹر لندن  میں منعقدہ ایک  پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔

 پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے برطانیہ میں کرکٹ کا بڑا  ٹورنامنٹ 5 ستمبر 2021 بروز اتوار کو مشرقی لندن کے علاقہ سیون کنگ میں کھیلا جائے  گا، اس ٹورنامنٹ میں  وکلاء ، میڈیا ، پاکستان ہائی کمشن اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں سمیت 13 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹور نامنٹ والے دن گراؤنڈ میں بچوں اور خواتین کے لئیے فن فیٔر  کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی  ہے  ۔ آئی بی پی سی کے وائس چیئرمین عامر خان ،جنرل سیکرٹری عاصم یوسف اور ثمر ین چوہدری نے میڈیا کو  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے  آزادی کپ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ، اب  ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھ کر 13ہو گئی ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ایک حوصلہ افزا بات ہے۔

آزادی کپ کے کوآرڈینیٹر عامر خان نے  بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک گراؤنڈ کی دو  گریس پر کھیلا جائے گا ۔ثمرین چوہدری اور عاصم یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ والے دن خواتین اور بچوں کے لیے بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ،لائیو میوزک میں پاکستان کے ملی نغمے گا ئے جائیں گے ۔آئی بی پی سی کے چیئرمین چوہدری رضوان سلہریا نے ڈیلی پاکستان کو بتایا کہ ہم نے پاکستان بزنس سنٹر کی بنیاد رکھ دی ہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے،  آزادی کپ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا مقصد نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانا اور پروفیشنلز کو ایک دوسرے کے قریب لا کر پاکستان کی محبت کو مزید اجاگر کرنا ہے۔

مزید :

کھیل -برطانیہ -