وہ غیر ملکی جن کیخلاف کوریا کی نیشنل پولیس ایجنسی نے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا

وہ غیر ملکی جن کیخلاف کوریا کی نیشنل پولیس ایجنسی نے کریک ڈاؤن کا اعلان ...
وہ غیر ملکی جن کیخلاف کوریا کی نیشنل پولیس ایجنسی نے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا

  

سیول(رضا شاہ) کوریا کی نیشنل پولیس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جرائم میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رہے ہیں،  یہ کریک ڈاؤن اگست سے لے کر اکتوبر تک جاری رکھا جائے گا۔  اس کریک ڈاؤن کے اہم اہداف میں ایسی جرائم پیشہ تنظیمیں ہوں گی جو  قرضوں کے حصول، منشیات کی سمگلنگ، غیر قانونی جوئے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زر مبادلہ کے لین دین میں ملوث ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نیشنل پولیس ایجنسی خصوصی تفتیشی ٹیموں کو منظم کرنے کیلئے صوبائی پولیس ایجنسیوں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔  کوریا کی نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق کوریا میں مقیم غیر ملکیوں میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھانا ضروری ہو گیا ہے۔  رواں سال اپریل سے جون تک 391 غیر ملکی مجرمانہ کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے۔   مجرمانہ کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے غیر ملکیوں میں تھائی لینڈ،  ویتنام، ازبکستان، روس، چین،  پاکستان اور لائبیریا کے شہری بالترتیب شامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -