امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں ، مگر یہ کمال ان کی گلوکاری کا نہیں بلکہ ۔۔۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں ، مگر یہ کمال ان کی ...
امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں ، مگر یہ کمال ان کی گلوکاری کا نہیں بلکہ ۔۔۔

  

بارباڈوس ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ روبن ریحانہ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئی ہیں ۔

فوربز میگزین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ریحانہ کے امیر ترین گلوکارہ بننے میں ان کی گلوکاری کا نہیں بلکہ ان کے بیوٹی برانڈ کا ہاتھ ہے جس نے ان کی قسمت چمکا دی ہے ۔

روبن ریحانہ نے سال 2017 میں فینٹی بیوٹی کاسمیٹکس برانڈ متعارف کرایا تھا جس کے بعد 2018 میں سیویج ایکس فینٹی کے نام سے انڈر گارمنٹس کا برانڈ بھی متعارف کرایا ، ریحانہ نے پچاس فیصد دولت بیوٹی برانڈ جبکہ باقی کی سیویج ایکس فینٹی سے کمائی ۔ ریحانہ اس وقت تقریبا 1.7 بلین ڈالرز کے ساتھ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ ریحانہ امریکی ٹی وی سٹار ، میزبان پراونفرے کے بعد دنیا کی دوسری امیر ترین کاروباری خاتون بھی بن چکی ہیں ۔

مزید :

تفریح -