صادق آباد قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھر اٹینکر الٹ گیا 

صادق آباد قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھر اٹینکر الٹ گیا 
صادق آباد قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھر اٹینکر الٹ گیا 

  

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صادق آباد قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا ٹینکر حادثے کا شکار ہونے کے بعد آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کراچی آنے والا ٹینکر رحیم یار خان میں صادق آباد قومی شاہراہ پر رکشےکو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر 50 ہزار لیٹر الکوحل لیکر کراچی جا رہا تھا۔نیشنل ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -