محرم الحرام میں سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت

محرم الحرام میں سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، وزیر داخلہ شیخ رشید کی ...
محرم الحرام میں سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن وامان سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیر داخلہ کی جانب سے مقدس مہینے میں سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنائے جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت،پنجاب، بلوچستان ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی شریک تھے۔

وزیر داخلہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کریگی جبکہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کروںگا۔

وزیر داخلہ نے محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -