آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرا کب متوقع ہے ؟ وہ خبر جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا رواں سال 24اکتوبر کو متوقع ہے، ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول ایک ہفتے میں سامنے آنے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دنیا میں کہیں بھی ہو اسے ہائی وولٹیج قرار دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ رواں سال ستمبر اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول سامنے آنے سے پہلے ہی اس ہائی وولٹیج میچ کی تاریخ سامنے آگئی۔
رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول ایک ہفتے میں سامنے آئے گا لیکن دونوں روایتی حریف ٹیمیں ممکنہ طور پر چوبیس اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی۔