پاکستانی پولیس کے اہلکار یہاں سے چھٹی لے کر کس ملک کی پولیس میں نوکری کرنے لگے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

پاکستانی پولیس کے اہلکار یہاں سے چھٹی لے کر کس ملک کی پولیس میں نوکری کرنے ...
پاکستانی پولیس کے اہلکار یہاں سے چھٹی لے کر کس ملک کی پولیس میں نوکری کرنے لگے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے چھٹیاں لے کر کویت کی پولیس میں نوکری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے اہلکاروں کی تعداد سات ہے جو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر ہیں لیکن اس دوران وہ کویت جا کر وہاں کی پولیس میں نوکری کر رہے ہیں۔ ایک اہلکار کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے اپنے رشتہ دار سے ملنے کیلئے دو سال کی چھٹی لی اور کویت جا کر وہاں کی پولیس میں نوکری کرنے لگ گیا۔ 

وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام نے اہلکاروں کے کویت کی پولیس میں نوکری کرنے کے معاملے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -